میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیسی میں کرپشن کی نشاندہی کرنے والے آفیسرملازمت پر بحال

سیسی میں کرپشن کی نشاندہی کرنے والے آفیسرملازمت پر بحال

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

سیسی میں کرپشن کی نشاندہی کرنے والے آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر ندرت بلند اقبال ملازمت پر بحال، سندھ ہائیکورٹ کا تمام واجبات فوری طور پر دینے کا حکم۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں گزشتہ 4 سال سے مقدمہ سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت تھا۔ سیسی کے آڈٹ آفیسر ندرت بلند اقبال، نیب کے دو مقدمات میں سندھ سوشل سیکورٹی کے کرپٹ افسران کے خلاف انکوائری کرنے اور بطور انکوائری آفیسر گواہ کے طور پیش پر سیسی کی کرپٹ انتظامیہ ان کے سخت خلاف تھی جس کے نتیجہ میں پہلے انھیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں اور پھر جولائی 2019 میں انھیں جعلی ڈگری کے جھوٹے الزامات لگا کر نوکری سے برخاست کردیا گیا تھا جب ہائی کورٹ نے ان کی تعلیمی اسناد کی خود تصدیق کی تو وہ تمام اسناد درست نکلیں۔ گریڈ 17 کے آڈٹ آفیسرز ندرت بلند اقبال گزشتہ چار سال سے اپنے مقدمہ کی پیروی کررہے تھے اور اس دوران ان کی ریٹائرمنٹ بھی ہوگئی، پٹیشن نمبر 4789/19 میں محترم ججز نے نہ صرف بحال کردیا ہے ساتھ ہی سیسی کی انتظامیہ کو پابند کیا ہے کہ انھیں تمام واجبات فوری طور پر ادا کئے جائیں۔ عدالت میں ندرت بلند اقبال کی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بی اے کی ڈگری کی صحیح قرار دی گ?ی۔ بحالی سے سیسی کے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ایک قابل اور ایماندار افسر کو تاخیر سے ہی سہی انصاف تو مل گیا اور حق اور سچ کی جیت ہوئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں