میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت میں ایک اورپی جے پی رہنماتوہین رسالتﷺ کامرتکب مسلمانوں کازبردست احتجاج،ملعون گرفتار

بھارت میں ایک اورپی جے پی رہنماتوہین رسالتﷺ کامرتکب مسلمانوں کازبردست احتجاج،ملعون گرفتار

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

بھارتی حیدرآباد میں زبردست احتجاجی مظاہروں کے بعد راجاسنگھ کواس کے گھرسے گرفتارکیاگیا،پولیس
متعددشکایات ملنے کے بعدسوشل میڈیاسے پیغمبرِ اسلامﷺ پر تبصرے پر مبنی راجا سنگھ کی ویوڈیوز بھی ہٹائی جا رہی ہیں
نئی دہلی (فارن ڈیسک )توہینِ رسالت کے مرتکب بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل اے کے خلاف بھارتی شہر حیدرآباد میں زبردست احتجاج اور مظاہروں کے بعد راجا سنگھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس کمشنر کی ٹاسک فورس کی جانب سے راجا سنگھ کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے، دوسری جانب پیغمبرِ اسلامﷺ پر تبصرے پر مبنی راجا سنگھ کی ویوڈیوز بھی ہٹائی جا رہی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی مسلم لیڈرز کی جانب سے غم و غصے کا اظہار سمیت سخت احتجاج کیا گیا تھا۔بھارتی حکام کے مطابق اس احتجاج کے نتیجے میں حیدرآباد پولیس کی جانب سے بی جے پی کے ایم ایل اے راجا سنگھ کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ہمیں متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایم ایل اے راجا سنگھ کو گرفتار کیا ہے، ہم جلد ہی میڈیا کو راجا سنگھ پر لگائی جانے والی دفعات سے بھی خبر دیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں