میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جامعہ بنوریہ کا قبضہ گروپ بدنام زمانہ ویڈیوز بنانے میں بھی ملوث

جامعہ بنوریہ کا قبضہ گروپ بدنام زمانہ ویڈیوز بنانے میں بھی ملوث

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

مفتی نعیم نے مساجد پر قبضوں کے لیے بدنام زمانہ طریقے اختیار کیے، مرحوم اور اُن کی اولادوں کے لیے کوئی کلمۂ خیر کہیں سنائی نہیں دیتا
بنوریہ کے قبضہ گروپ کے انتہائی بدنام زمانہ طریقوں میں سے ایک ملیر کی عزیز محمد شفیع مسجد کے برمی امام کے خلاف بھی اختیار کیا گیا
کراچی(نمائندہ جرأت)جامعہ بنوریہ العالمیہ (سائٹ) کا قبضہ گروپ اب اتنا بدنام ہوچکا ہے کہ یہ کسی بھی مسجد کے قریب دکھائی دیتا ہے تو لوگوں کے کان کھڑے ہوجاتے ہیں۔ بنوریہ قبضہ گروپ کے خلاف اب مختلف مساجد سے مزاحمت کی خبریں بھی مل رہی ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق قبضہ گروپ نے جن جن مساجد کو ہدف بنانے کے لیے اپنے جال بچھا رکھے ہیں ، لوگوں کے علم میں آتے ہی اُن سے لاتعلق ہوتے جارہے ہیں۔ جامعہ بنوریہ کے قبضوں کے خلاف 2018ء میں بھی کچھ احتجاج ہوئے تھے، اور کچھ مساجد میں ردِ عمل کی لہریں بھی پیدا ہوئی تھیں، ،مگر مفتی نعیم مرحوم کی دہشت اور انتظامیہ میںاثرورسوخ کے باعث یہ لہریں زیادہ موثر نہیں بن سکی تھیں۔ مفتی نعیم مرحوم کی جانب سے مساجد پر قبضوں کے حوالے سے اتنے بدنام زمانہ طریقے اختیار کیے گئے کہ مرحوم اور اُن کی اولادوں کے لیے کوئی کلمۂ خیر کہیں سے بھی سنائی نہیں دیتا۔ افسوس ناک طور پر مفتی نعیم مرحوم کے بیٹے مفتی نعمان نے بھی اپنے باپ کے بدنام زمانہ ہتھکنڈوں کو پوری طرح اختیار کرکھا ہے۔ جامعہ بنوریہ کے قبضہ گروپ کے انتہائی بدنام زمانہ طریقوں میں سے ایک ملیر کی عزیز محمد شفیع مسجد کے امام کے خلاف بھی اختیار کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے جرأت کے پاس دل دہلادینے والی تفصیلات موجود ہیںجو ناقابل اشاعت ہیں۔ بنوریہ کا قبضہ گروپ نے مافیائی انداز میںمسجد کے برمی امام کے خلاف ایک پورا ماحول بنایا اور ہر آدمی کے لیے حساسیت رکھنے والے خاندان کو ہدف بنایا۔ بنوریہ قبضہ گروپ نے اس حوالے سے بدنام زمانہ ایک ویڈیو تیار کی (جس کی اصل تفصیلات دانستہ شائع نہیں کی جارہیں) اور اس ویڈیو کو امام کے خلاف استعمال کیا۔ اس حوالے سے کچھ سمجھدار لوگوں نے ایف آئی اے سے خاموش تفتیش کرائی تو انکشاف ہوا کہ ویڈیو کا سارا کھیل خود مفتی نعیم نے رچایا تھا،اور اس ویڈیو کو وائرل کرنے کے بھی ذمہ دار وہی تھے، تاکہ امام صاحب کو بدنام کرکے اُنہیں بے دخل کرکے مسجد پر قبضہ کیا جاسکے۔ ایف آئی اے کی تفتیش میں مفتی نعیم کے اس طریقہ واردات کے خلاف نہایت ہولناک انکشافات کیے گئے تھے (جسے تفصیل سے بعد میں شائع کیا جائے گا)۔ یہ حقائق سامنے آنے کے بعد اہلِ محلہ نے جامعہ بنوریہ قبضہ گروپ کے پورے کھیل کو اُلٹا کر رکھ دیااور اُن کے مسجد پر لگائے گئے بورڈ بھی اٹھا کر پھینک دیے۔ یوں جامعہ بنوریہ کا ایک ہولناک منصوبہ اہل محلہ نے نہایت سمجھداری سے ناکام بنایا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں