کراچی میں بلدیاتی انتخابات 28اگست کوکرانے کافیصلہ حیدرآباد،ملیرڈویژن میں ملتوی
شیئر کریں
حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کا فیصلہ ووٹرز کی سہولت کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا، کراچی ڈویژن کے لیے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کاشیڈول تبدیل نہیں کیاجارہا، ترجمان الیکشن کمیشن
سندھ کے بیشتر اضلاع میں بارشوں نے تباہی مچا دی ہے،متعدد پولنگ اسٹیشنز زیر آب ہیں، محکمہ موسمیات نے مزید برسات کی پیشگوئی کی ،انتخابات45 سے 60 روز کے لیے ملتوی کرنے کیے جائیں،ڈی آر اوز رپورٹ
اسلام آباد(بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن نے واضح کردیا ہے کہ کراچی ڈویژن کے ضلعوں میں بلدیاتی انتخابات مقررہ شیڈول کے مطابق 28 اگست کو ہی ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں الیکشن کمیشن نے واضح کردیا کہ کراچی ڈویژن کے ضلعوں میں بلدیاتی انتخابات مقررہ شیڈول کے مطابق 28 اگست کو ہی ہوں گے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق حیدر آباد ڈویژن میں الیکشن کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گا، وہ ووٹرز کی سہولت کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا میں یہ رپورٹیں آئی تھیں کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حیدرآباد ڈویژن کے سارے اضلاع اور کراچی کے ایک ضلع ملیر میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ رپورٹس میں کہا گیا تھا حیدرآباد ، ٹنڈو الہیار ، ٹنڈو محمد خان ، دادو، ٹھٹھہ، بدین ، جامشورو، سجاول، کراچی کے ضلع ملیر میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کراچی ڈویژن کے دیگر اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 28 اگست کو ہی ہوگی اورسندھ میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے الیکشن کمیشن سندھ نے ڈی آر اوز کی رپورٹ کی روشنی میں اپنی سفارشات اسلام آباد ارسال کردی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں بارشوں نے تباہی مچا دی ہے اور متعدد پولنگ اسٹیشنز زیر آب ہیں، جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی بھی پیشگوئی کی ہے، حیدرآباد ڈویژن کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہونے ہیں۔ ڈی آر اوز نے بلدیاتی الیکشن 45 سے 60 روز کے لیے ملتوی کرنے کی سفارشات بھیجی تھیں۔