میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوئی وزارت ایسی نہیں جہاں اربوں کا اسکینڈل نہ ہو ،شاہدخاقان عباسی

کوئی وزارت ایسی نہیں جہاں اربوں کا اسکینڈل نہ ہو ،شاہدخاقان عباسی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئرنائب صدراورسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ بڑے بڑے کرپشن کیسز نیب کو نظر نہیں آ رہے،آج ایسی کوئی وزارت نہیں جہاں اربوں کا اسکینڈل نہ ہو، نیب جن کو استعما ل کررہا ہے اور جو استعمال ہورہے ہیں سب کو جواب دینا ہوگا۔پیرکومقای احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ قومی احتساب بیورو حزب اختلاف کو دبانے کی کوشش میں ہے جبکہ مقدمات کی وجوہات پورا پاکستان جانتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے بڑے کرپشن کیسز ہیں لیکن وہ نیب کو نظر نہیں آتے۔ ملک کی خارجہ پالیسی کیا ہے ؟ اس کے بارے میں کچھ تو پتہ چلے۔ ترجیحات طے کرنے کی ضرورت ہے۔ اس ملک کا کرپٹ ترین ادارہ نیب ہے اور آج ایسی کوئی وزارت نہیں جہاں اربوں کا اسکینڈل نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ عدل کا نظام صرف عدالت میں نہیں بلکہ ہر ادارے میں ہوتا ہے جبکہ نیب جن کو استعما ل کر رہا ہے اور جو استعمال ہو رہے ہیں سب کو جوابدہ ہونا ہو گا۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ 3 سال گزر گئے ہیں لیکن ہم کہاں ہیں ؟ طے کرنا ہو گا کہ ووٹ کو عزت دینی ہے یا پھر چوری ہی ٹھیک ہے۔ آئین میں پارلیمنٹ کا ایک مقام ہے اور اسے اہم سمجھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نیب کو اپنے گھر کا بھی معائنہ کرنا چاہیے۔افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ افغانستان سے متعلق پالیسی پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن میں طے کی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں