میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغانستان کے معاملے پردنیاکے ساتھ کھڑے ہیں،شیخ رشید

افغانستان کے معاملے پردنیاکے ساتھ کھڑے ہیں،شیخ رشید

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے یقین دلایا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،پاکستان دنیا کیساتھ کھڑا ہے، افغانستان کے بارے میں دنیا کی جو خواہشات اور توقعات ہیں ،سی پیک کے خلاف بین الاقوامی سازشیں ہورہی ہیں،افغانستان کے موجودہ حالات کے باعث سی پیک بہت اہم ہوگیا ہے ، سی پیک کو آگے لے کر جائیں گے،چینی شہریوں کو ہر قسم کی مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی،افغانستان کی صورتحال کی وجہ سے شاید مولانا فضل الرحمان کی سیاست بہترہو جائے ،مریم نواز نے ہمیں کوئی درخواست نہیں دی ورنہ میں آگے بھیج دیتا،اپوزیشن ٹھس ہے، تین سال سے جلسے کررہے ہیں کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ پیر کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی کے فقیر محمد اور کچھ افراد رہا ہوئے ہیں اس سلسلے میں حکومت پاکستان وہاں کی متعلقہ قوتوں سے رابطے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ایسا وقت آگیا ہے کہ پاکستان کا انتہائی اہم کردار ہوگیا ہے، ہم نے امریکی شہریوں کا بھی وہاں سے انخلا کیا ہے کیوں کہ ہمارے پاس دنیا کے دل جیتنے کا موقع ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ساتھ کھڑا ہے، افغانستان کے بارے میں دنیا کی جو خواہشات اور توقعات ہیں ہماری بھی وہی ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امن ہو۔شیخ رشید نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) ملک کی ترقی کی شہ رگ اور زینہ ہے، جس کے خلاف بین الاقوامی سازشیں ہورہی ہیں، بعض دستانے پہنے ہوئے ہاتھ نہیں چاہتے کہ پاکستان سی پیک میں آگے جائے۔انہوںنے کہاکہ افغانستان کے موجودہ حالات کے باعث سی پیک بہت اہم ہوگیا ہے اور حکومت کا یہ وعدہ ہے کہ سی پیک کو آگے لے کر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی کا مسئلہ ہے، سی پیک میں کام کرنے والی 40 کمپنیوں کو فوج نے سیکیورٹی فراہم کر رکھی ہے لیکن گزشتہ ایک ماہ میں پیش آنے والے واقعات مثلاً داسو بس حملہ، سرینا ہوٹل حملہ، فشر کالونی کے واقعات نشاندہی کرتے ہیں کہ لوگ ہماری دوستی، ترقی کی راہ میں ان لوگوں کی جانوں سے کھیلنا چاہتے ہیں جو نہ صرف پاکستان کے دوست ہیں بلکہ خیر خواہ ہیں۔ شیخ رشید نے بتایا کہ گزشتہ روز چینی سفیر کے ساتھ ملاقات میں ان کو یقین دلایا ہے کہ چینی شہریوں کو ہر قسم کی مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، جس پر پاکستان کے تمام ادارے کام کررہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں