میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان میں کورونا وائرس میں کمی پر نیا کھیل

پاکستان میں کورونا وائرس میں کمی پر نیا کھیل

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ اگست ۲۰۲۰

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے میں کورونا وبا کے حوالے سے عوامی رجحانات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

شیئر کریں

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے میں کورونا وبا کے حوالے سے عوامی رجحانات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس تازہ جائزے میں عوامی رجحانات کو صاف ستھرے انداز سے سمجھنے کے بجائے یہ پہلو اجاگر کیا جارہا ہے کہ کورونا وبا میں کمی نے دراصل سازشی نظریات کو زندہ کردیا ہے۔ کورونا وبا اور وائرس پر اُٹھائے گئے سنجیدہ سائنسی سوالات پر توجہ دینے کے بجائے یہ اسے سازشی نظریات کی چادر اوڑھانے کا رجحان عالمی ادارہ صحت اور بل گیٹس کے فیض یافتہ اداروں ، ڈاکٹرز اور ذرائع ابلاغ کے عالمی اداروں کی جانب سے مسلسل جاری ہے۔ گیلپ کے تازہ پول کو بھی اسی تناظر میں دیکھا گیا ہے۔ عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے کے مطابق ہر 5 میں سے 3 پاکستانی کورونا کی حقیقت کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے نظر آئے ۔گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے کے مطابق کورونا کو مبالغہ آرائی قرار دینے والوں کی شرح بھی 55 فیصد سے 70 فیصد ہو گئی ہے ، وائرس سے لاحق خطرات کو حقیقی سمجھنے والوں کی شرح بھی 41 فیصد سے کم ہو کر 26 فیصد پر آگئی ہے ۔سروے کے مطابق 54 فیصد پاکستانی اس نظریے کے بھی حامی نظر آئے کے مہلک وائرس لیبارٹری میں بنایا گیا ہے ۔دوسری جانب احتیاطی تدابیر چھوڑنے سے کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ، اس بارے میں حکومت نے عوام کو کئی بار خبردار کیا ہے تاہم گیلپ پاکستان کا سروے ایک پریشان کن رجحان کی نشاندہی کر رہا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں