میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی سی ایل ،اتصالات جائیدادوں کے بعد گاڑیوں پر بھی قابض

پی ٹی سی ایل ،اتصالات جائیدادوں کے بعد گاڑیوں پر بھی قابض

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

محکمہ پی ٹی سی ایل غیر ملکی کمپنی کے لیے سونے کی چڑیا بن گیا ۔اتصالات محکمے کی تمام تر جائیدادیں اپنے نام پر منتقل کرانے کے بعد پی ٹی سی ایل کی ملکیت میں شمار کی جانے والی سرکاری خزانے سے خریدی گئی گاڑیوں پر بھی قابض ہو گئی۔ 80کروڑ امریکی ڈالر کی ادائیگی سے گریزاں متحدہ عرب اماراتی کمپنی نے محکمے کی تمام تر گاڑیوں میں ٹریکر نصب کروانے کے بعدملازمین کی سرگرمیوں کی کڑی نگرانی شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق اتصالات نے پی ٹی سی ایل کو اربوں روپے کی ادائیگی روکنے کے بعد محکمے کا مکمل طور پر انتظامی کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ اس ضمن میں اتصالات کی جانب سے پی ٹی سی ایل کی تمام تر جائیدادیں ہتھیانے کے بعد محکمے کی تمام تر گاڑیاں اپنی تحویل میں لے لی گئی ہیں جس پر پاکستان حکام کے کانوں میں اب تک جوں تک نہیں رینگی۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اتصالات کی جانب سے پی ٹی سی ایل کو اربوں روپے کی ادائیگی کئی برس گزر جانے کے باجود بھی نہیں کی گئی جس کے تحت ممکنہ طور پر خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اتصالات سے 33 جائیدادوں کے تنازع کے حل کے لیے نئی ڈیل کے تحت پاکستان کے بقایا جات کی وصولی کے لیے پی ٹی سی ایل کی 33جائیدادوں کی عدم منتقلی کے بہانے ان کا مالیتی سروے کروایا گیا ہے ۔نجکاری کے پندرہ برس بعد کرائے گئے سروے کے مطابق اتصالات نے صرف 276 ملین ڈالر کی ادائیگی کی پیشکش کی ہے ۔کچھ عرصہ مزید لٹکانے کے بعد حکومتی نااہلی کے باعث اس رقم سے بھی ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔ آئندہ آنے والے دنوں میں ادارے کی ملکیت میں شمار کی جانے والی تمام تر گاڑیوں کو متحدہ عرب اماراتی کمپنی کے نام پر منتقل کیے جانے کا اندیشہ ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اتصالات کی جانب سے پی ٹی سی ایل سے متعدد مرتبہ معاملے پر مفاہمت کی پالیسی اپنانے پر زور دیا گیا ہے جس پر پاکستان اور اتصالات کے مابین خفیہ معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔ آئندہ چند روز میں پی ٹی سی ایل کی تمام تر گاڑیوں کے اتصالات نامی کمپنی کے نام پرمنتقل ہونے کے خدشات لاحق ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں