میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد کے عوام کے لیے ایس بی سی اے عذاب بن گئی

حیدرآباد کے عوام کے لیے ایس بی سی اے عذاب بن گئی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عوام کیلئے عذاب بن گئی، نقشے منظورکروانے کیلئے بھاری رشوت کی طلبی معمول بن گیا، سینکڑوں رہائشی اسکیمیں پایۂ تکمیل تک نہ پہنچ سکیں، شایاز ریزیڈنسی، سگینچر ٹاؤرز اور الرحیم ٹاؤرز برسوں گزرنے کے باوجود نامکمل، الاٹیز رُل گئے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک بلڈنگ آغا کاشف نے عوام کو بلڈر مافیا کے رحم وکرم پر چھوڑدیا، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عوام کیلئے عذاب بن گئی ہے ، نقشے منظور کروانے کیلئے بھاری رشوت کی وصولی جاری ہے ، بھاری رشوت کے باعث شہری نقشے منظور کروانے کے بجائے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کو کچھ پیسے دے دیتے ہیں جس کے باعث ادارے کو مالی خسارے کا سامنا ہے ، دوسری جانب حیدرآباد میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے کرپٹ افسران کی وجہ سے متعدد پلازہ متعین مدت گزرنے کے باوجود ابھی تک نامکمل ہیں، روزنامہ جرأت کو ملنے والی معلومات کے مطابق قاسم آباد میں شایاز ریزیڈنسی، سگینچر ٹاورز اور الرحیم ٹاورز پراجیکٹ 7 سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی مکمل نہیں ہوسکے ہیں جس کے باعث سینکڑوں الاٹیز پریشانی کے شکار اور دربدر ہیں، دوسری جانب اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک بلڈنگ آغا کاشف نے شہریوں کو بلڈر مافیا کے رحم وکرم پرچھوڑدیا ہے اور مبینہ طور پر بھاری نذرانوں کے باعث مکمل خاموشی اختیار کرلی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں