میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی الزام پر وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی خاموشی افسوسناک ہے، عمران خان

امریکی الزام پر وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی خاموشی افسوسناک ہے، عمران خان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد( بیورو رپورٹ) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی جانب سے امریکی الزام پر کسی قسم کا رد عمل نہ دینے پر افسوس ہوا۔بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی جانب سے امریکی الزام پر کسی قسم کا رد عمل نہ دینے پر بہت افسوس ہوا، جبکہ چین نے پاکستان کی قربانیوں پر ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے پاکستان کودھمکیاں دی ہیں، جبکہ انہیں افغان جنگ کی سمجھ ہی نہیں ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم کو امریکا کی جانب سے شروع کی گئی جنگ میں شریک ہونے کی ضرورت نہیں تھی، سب سے پہلے میں نے کہا تھا کہ ہمیں اس جنگ میں نہیں جانا چاہیے، امریکا کے کہنے پر ہم نے اس ملک میں تباہی مچائی اور 70 ہزار پاکستانی اس جنگ میں شہید ہوئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں