میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ میں اسرائیلی فوج کی درندگی ،84 شہید ،4 لاکھ بے گھر

غزہ میں اسرائیلی فوج کی درندگی ،84 شہید ،4 لاکھ بے گھر

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسرائیلی فوج نے غزہ پر مختلف حملوں میں کم از کم 84 فلسطینی شہید اور 329 زخمی کردیے ، جنوبی شہر خان یونس میں ایک نیا زمینی حملہ شروع کررکھے ہیں ،غزہ میں صحت کے حکام کے مطابق، جنوبی غزہ میں مشرقی خان یونس پر اسرائیلی فوج کے نئے حملے میں کم از کم 70 فلسطینی شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ غزہ شہر کے صابرہ محلے میں الدایہ خاندان کے گھر پر بمباری کی گئی ، اس حملے میں کم از کم آٹھ افراد شہید ہوئے ،جن میں دو بچے بھی شامل ہیں، غزہ شہر کے الصحابہ علاقے میں الجماسی خاندان کے گھر پر ایک الگ حملے کے بعد کم از کم چار افراد شہید ہوئے ، تلکرم کیمپ پر چھاپے کے دوران اسرائیلی فورسز کی جانب سے تین بار گولی مارنے کے بعد ایک فلسطینی کی حالت تشویشناک ہے ،واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز نے ٹینکوں ، ہوائی جہازوں اور توپ خانوں سے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ، خان یونس میں علاقہ خالی کرانے کا حکم دینے کے چند منٹ بعد ہی حملے شروع کیے گئے ، جس کی وجہ سے 4 لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں