میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دکھ ہوتا ہے جب ہم انصاف نہیں دے پاتے، اسلام آبادہائی کورٹ

دکھ ہوتا ہے جب ہم انصاف نہیں دے پاتے، اسلام آبادہائی کورٹ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے علی نواز اعوان کے بھائی عمر نواز اعوان کی بازیابی کیلئے یکم اگست تک کی مہلت دیتے ہوئے پولیس سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہمیں دکھ ہوتا ہے کہ ہائی کورٹ میں بیٹھ کر انصاف نہیں دے پاتے، وہ جس کسی کے پاس بھی ہے اسے پتہ ہونا چاہئے کہ اوپر اللہ بھی ہے.عدالت عالیہ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سابق ایم این اے علی نواز اعوان کے بھائی عمر نواز کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔ چیف کمشنر نور الامین مینگل اور آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان بھی ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ وزارت دفاع کی رپورٹ ہے کہ عمر نواز ان کے ماتحت اداروں کے پاس نہیں ہیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں اسلام آباد پولیس کی تفتیش کیا کہتی ہے؟ آپ بتائیں کہ کیا پراگریس ہے؟ اسلام آباد سے بندے کو اٹھایا گیا، فیملی کے ساتھ جا رہا تھا جسے اٹھا لیا گیا، کچھ خدا کا بھی خوف ہے یا نہیں؟سرکاری وکیل نے دلائل دیے کہ ایک رپورٹ زیر التوائ￿ ہے آئی بی کو جیو فینسنگ کے لیے خط لکھا ہوا ہے ، انہوں نے کہا کہ آجکل خود ساختہ لاپتہ ہونے کا ایک ٹرینڈ بھی چل رہا ہے.جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ اوپر اللہ کی ذات بھی دیکھ رہی ہے چار بچیوں کے سامنے والد کو اٹھایا گیا ہے ، کیا وہ کوئی پولیٹکل ایکٹوسٹ ہے ، پہلے بھی پوچھ چکے ہیں کیا وہ کس جلسے جلوس کسی حملے میں ملوث ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں