واٹر بورڈ میں پانی کی تقسیم کا نظام خطرے میں پڑ گیا، سیاسی بادشاہ و بازیگروں کی من مانیاں جاری
شیئر کریں
کراچی ( رپورٹ :جوہر مجید شاہ) کراچی ادارہ فراہمی و نکاسی آب سیاسی بادشاہ و بازیگروں کی من مانیاں جاری نااہل من پسند منظور نظر فرنٹ مین کھلاڑیوں کی پرکشش و جاذب نظر عہدوں پر تعیناتی اہل و قابل ملازمین کے خلاف مضبوط و بااثر سیاسی و افسران کی لابی متحرک، اہل ملازمین میں شدید اضطراب و بے چینی پیدا کردی من پسند تعیناتیوں نے ادارے کے نظم و نسق کو داؤ پر لگا دیا۔حب ٹرنک مین ( ایچ ٹی ایم ) میں بحیثیت ایکسین ’’ EE ‘‘ مشتاق نامی ملازم کی تعیناتی نے اہل ملازمین میں اضطراب پیدا کردیا ادھر انتہائی باوثوق و با اعتماد محکمہ جاتی و بیرونی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مشتاق نہ صرف ناتجربہ کار ہے بلکہ اس نے کھبی بھی واٹر سپلائی پانی کی فراہمی کی تقسیم کار کے نظام میں خدمات انجام نہیں دی جس کے سبب پانی کی تقسیم کار کا پورا نظام خطرے میں پڑ گیا ویسٹ کا علاقہ نااہل و من پسند ملازمین کی جنت بن گیا مزکورہ ملازم کے بارے میں مزید کہا جارہا ہئے کہ اسے محکمہ انسداد چوری کو روکنے والے محکمے کے بعض بااثر و طاقتور شخصیات کی مکمل سرپرستی و آشیر واد حاصل ہے جس کے تحت اسے آگے لایا گیا ہے کماؤ پوت ملازم کی تعیناتی کو اہل ملازمین محض’’مال‘‘ وصولی کا بڑا حصہ قرار دے رہے ہیں، جبکہ اندرونی ذرائع نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ مشتاق کی مشتاقیاں اہل ملازمین پر شاق گزر رہی ہے علاوہ ازیں کئی اہل ملازمین نے ایسی تعیناتیوں کے خلاف جلد میئر کراچی اور ڈپٹی میئر سے ملاقات کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ ذرائع کہتے ہیں کہ جلد واٹر بورڈ میں بڑی کارروائیاں متوقع ہیں۔ ادھر ذرائع نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ایک یونین پانی کی چوری کے اس گورکھ دھندے اور اسکے بعض کرداروں کے خلاف مکمل ثبوتوں کیساتھ جلد عدالت جانے کی تیاری کررہے ہیں، جبکہ عدالت میں کراچی رجسٹری کے احکامات و فیصلوں کو بنیاد اور بطور متن شامل کیا جائگا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کئی غیرقانونی پانی کے کنکشنز جو کہ منقطع کئے گئے تھے اور انکے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے تھے، مگر بھاری وصولیوں کے بعد انھیں غیرقانونی طور پر پھر گرین سگنل جاری کردیا گیا ہے جس میں متعلقہ تھانہ بھی اپنے حصے کی بھاری وصولیوں کے بعد مجرمانہ غفلت اور چشم پوشی کا کردار ادا کررہا ہے ادھر ڈسٹرکٹ ویسٹ اسوقت غیرقانونی ہائیڈرنٹ و پانی مافیا کی جنت اور بڑا حب قرار دیا جارہا ہے۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ کیساتھ دیگر ضلعی پانی مافیا کے خلاف مکمل ثبوتوں کیساتھ جلد بڑی اسٹوری اگلے شمارے میں قارئین کی معلومات اور انتظامیہ کو اپنے فرائض منصبی کو بجا لانے کے حوالے سے فائل کی جائیگی۔ مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ میئر کراچی ڈپٹی میئر کراچی ایم ڈی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سمیت وفاقی اور صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔