میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بغیر ٹینڈر 2 ارب سے زائد کی خریداری، ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک نذیر کلہوڑو نیب ریڈار پر آگئے

بغیر ٹینڈر 2 ارب سے زائد کی خریداری، ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک نذیر کلہوڑو نیب ریڈار پر آگئے

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) بغیر ٹینڈر کے بعد 2 ارب سے زائد کی خریدی، ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک نذیر کلہوڑو نیب ریڈار پر آگئے، ریفرنس دائر کرنے کا امکان، اینٹی کرپشن میں تحقیقات بھی التواء کا شکار، نذیر کلہوڑو نے اپنے فرنٹ مینوں جام کاشف سہتو اور تاج قائمخانی کے ذریعے بغیر ٹینڈرز کے خریداری کی، نذیر کلہوڑو کو صوبائی وزیر کی آشیرباد حاصل، تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک سندھ نذیر کلہوڑو نیب ریڈار پر آگئے ہیں، لمپی وائرس کے دوران دو ارب کے لگ بھگ ویکسین اور مویشیوں کا چارہ و دوا خریدنے کی مد میں بھی دو لگ بھگ خریداری بغیر ٹینڈرز کے کی گئی تھی جس پر اینٹی کرپشن نے نذیر کلہوڑو سمیت 4 افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا، تاہم بااثر ہونے کے باعث اینٹی کرپشن کی تحقیقات سرد خانے کے حوالے کردی گئی، تاہم نیب نے اربوں روپے کی خریداری پر تحقیقات کا آغاز کرکے نذیر کلہوڑو سے جواب طلب کیا تھا، نیب ذرائع کے مطابق نذیر کلہوڑو کا دیا گیا جواب اطمینان بخش نہیں ہے، ذرائع کے مطابق نیب نے نذیر کلہوڑو و دیگر پر ریفرنس دائر کرنے کیلئے تیاری مکمل کرلی ہے، ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نذیر کلہوڑو نے اپنے دو فرنٹ مینوں زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے پروفیسر جام کاشف سہتو اور تاج قائمخانی کے ذریعے ادویات سمیت دیگر چیزوں کی خریداری کی اور ٹھیکہ لینے والی کمپنیاں بھی نذیر کلہوڑو کے مختلف فرنٹ مینوں کی ہیں، ڈاکٹر نذیر2010 میں موجودہ سندھ اینیمل ہیلتھ سائنسز نامی خودمختار ادارے میں بھرتی ہوا اور وہ سندھ حکومت سے تنخواہ نہیں اٹھاتا، تاہم سندھ حکومت نے صوبائی وزیر باری پتافی کی فرمائش پر قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑاتے ہوئے سنیارٹی لسٹ میں موجود سینکڑوں گریڈ 19 اور 20 کے افسران نظرانداز کرتے ہوئے27 ستمبر 2023 کو ڈاکٹر نذیر کو ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک سندھ تعینات کیا،ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نذیرکو صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز باری پتافی کی مکمل آشیرباد حاصل ہے اور کئی سیکریٹری بھی تبدیل کرا چکا ہے تاہم موجودہ سیکریٹری حفیظ سیاح نے نذیر کلہوڑو کے خلاف تحریری طور پر لکھ دیا، ذرائع کے مطابق نذیر کلہوڑو موجودہ سیکریٹری کو زیر کرنے کیلئے نام نہاد اور خود ساختہ وٹرنری تنظیموں کے ذریعے مہم بھی چلا رہا ہے، ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نذیر کلہوڑو کی بحریہ ٹاؤن سمیت کراچی و دیگر شہروں میں اربوں روپوں کی بے نامی جائیداد بھی موجود ہے، ذرائع کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک میں نذیر کلہوڑو نے سسٹم نافذ کر رکھا ہے جس کو جام کاشف سہتو اور تاج قائمخانی چلاتے ہیں، جبکہ احتشام رانا نامی افسر بھی سسٹم کا اہم حصہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں