میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بونوں کومسلط کرنے والی قوتیں کھلواڑسے بازرہیں فوادچودھری

بونوں کومسلط کرنے والی قوتیں کھلواڑسے بازرہیں فوادچودھری

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ عوام میں جس قدر غصہ اورمایوسی ہے اس کے بعد پی ٹی آئی اور عمران خان کا عوام پر زیادہ دیر تک کنٹرول نہیں رہے گا کہ واپس گھر بھیج سکیں ،یہ ملک زرداری سیاست کامتحمل نہیں ہو سکتا ، اگر زرداری صاحب کی سیاست کرنی ہے تو پھر تو بڑا آسان ہے انتخابات کرانے ہی نہیں چاہیے ، نیلامی ہونی چاہیے سب سے بڑی بولی دینے والا ہے آئے وہ اپنی سیٹ خریدے اور چلا جائے ، ڈپٹی سپیکر کو نوٹس دے رہے ہیں، عدالت بھی توہین عدالت میں طلب کرے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ بد قسمتی کی بات ہے کہ ایک غیر جمہوری ایڈونچر کے نتیجے میں پاکستان ایک بہت بڑے سیاسی بحران کا شکار ہے ، ہماری معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے ، جو ملک چھ فیصد کی شرح سے ترقی کر رہا تھا ،تین سال میں پچپن لاکھ نوکریاں پیدا ہوئیں ، لارج اسکیل مینو فیکچرننگ اوپر جارہی تھی ، کورونا وباء کے باوجود تمام اعدادوشمار کی تعریف کی جارہی تھی تین مہینوں کے اندر وہ دیوالیہ پن کے دہانے پر پہنچ گیا ہے ۔ یہ دیوالیہ پن صرف معیشت کا نہیں یہ سیاست کا بھی ہے ۔ سیاستدان ، سول سوسائٹی کے افراد اور وکلاء کبھی سپریم کورٹ اورکبھی ہائیکورٹ کے باہر کھڑے ہوتے ہیں اور اس سے سیاسی بحران ہے کا انداز ہ لگایا جا سکتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ یہ ملک زرداری سیاست کامتحمل نہیں ہو سکتا ، اس کو سیاسی اقدار چاہئیں،اگر زرداری صاحب کی سیاست کرنی ہے تو پھر تو بڑا آسان ہے انتخابات کرانے ہی نہیں چاہیے ، نیلامی ہونی چاہیے سب سے بڑی بولی دینے والا ہے آئے وہ اپنی سیٹ خریدے اور چلا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ ڈپٹی سپیکر نے جو کیا جس طریقے سے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیاوہ قابل مذمت ہے ، آئینی اور سیاسی طور پر ایک ایسا ماحول ہے جیسا جنگ کے بعد حال ہوتا ہے ، آپ نے آئین کو ملیا میٹ کر دیا ہے،پورے ملک کے سینئر قانون دان یکسو ہیں کہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ آئین وقانون ،سیاسی اقدار اور جمہوریت کے خلاف ہے اس نے سیاست کی اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کہتے ہیں ہمیںعمران خان کا امیدوار نہیں چاہیے تو پھر طارق چیمہ اور سالک حسین استعفیٰ دیدیں ،انہوںنے پی ٹی آئی کے امیدوار کے طو رپر لڑا ہے ، پی ٹی آئی کے اتحاد کے بغیر سالک حسین اورطارق چیمہ کونسلر منتخب نہیں ہو سکتے،اگر آپ میں اخلاقی جرات ہے تو استعفیٰ دیں ذرا انتخاب لڑ کر دکھائیں آپ کو اپنے حلقوں میں جوتے نہ پڑیں تو گلہ کیجیے گا۔ یہ سارے لوٹے اکٹھے ہو گئے ہیں ،چوہدری شجاعت حسین بیما رہیں ،ان کی فیصلہ کرنے کی صلاحیت کرنے کا سب کو پتہ ہے جو بہت محدود ہے ،طارق چیمہ اور سالک حسین نے یر غمال بنا کر ان سے کاغذ پر انگوٹھا لگوا لیا ہے ،ا ورخط بھی صرف ڈپٹی سپیکر کی جیب سے نکلا ہے جس کو ہیئر ڈریسر کی ضرورت ہے ویسے وہ بالوں سے بھی خط نکال سکتے تھے۔ ڈپٹی سپیکر لوٹا ہے ہم اسے بھی آرٹیکل 63 اے کا نوٹس دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم عدالتوں سے پہلے ہی کہہ رہے تھے یہ بکا ہوا آدمی ہیں اس کے ہوتے ہوئے صاف اور شفاف انتخاب نہیں ہو سکتا ، اس لئے کسی غیر جانبدار آدمی کو ایوان کی صدارت دیں یا مانیٹری جج لگائیں ان سے جوتوقع تھی عین اس کے مطابق مطابق حرکت کی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں