میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئسکریم باکس میں ہیروئن سپلائی کرنیوالا بین الصوبائی منشیات ڈیلرگرفتار

آئسکریم باکس میں ہیروئن سپلائی کرنیوالا بین الصوبائی منشیات ڈیلرگرفتار

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

پولیس نے آئسکریم کی آڑ میں منشیات سپلائی کرنے والا بین الصوبائی منشیات ڈیلرگرفتار کرکے 3 کلو ہیروئن برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق کراچی سائٹ بی پولیس نے خفیہ اطلاع پر ہارون آباد اسٹاپ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم حاجی خان ولد سیدعلی کوگرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے 3 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ایس ایس پی ویسٹ فداحسین جانوری کے مطابق گرفتارملزم موٹرسائیکل پر رکھے آئسکریم کے باکس میں آئسکریم (قلفی) کے اندر ہیروئن رکھ کر حب چوکی بلوچستان سے لا کر کراچی ناظم آباد و دیگر علاقوں میں سپلائی کرتا تھا، گرفتارملزم نے اس قبل بھی آئسکریم کی آڑ میں ہیروئن سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والی ہیروئن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت کروڑوں روپے ہے، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 188/2020 بجرم دفعہ 6/9-C درج کر کے تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں