میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قاسم آباد میں چائنا کٹنگ، بلڈرز مافیا کا فلٹر پلانٹ پر قبضہ

قاسم آباد میں چائنا کٹنگ، بلڈرز مافیا کا فلٹر پلانٹ پر قبضہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) قاسم آباد میں چائنا کٹنگ، بلڈرز مافیا نے فلٹر پلانٹ پر قبضہ کرلیا، گوٹھ قادر بخش ڈومرو میں بلڈر کے فرنٹ مینپ اسٹیٹ ایجنٹ کی نگرانی میں کارروائی، بدرالدین بھٹو نے فلٹر پلانٹ کو مہندم کروادیا، سامان غائب، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کا اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد کو کارروائی اور تحقیقات کا حکم، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں بلڈرز مافیا اور روینیو کے گٹھ جوڑ سے چائنا کٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، قاسم آباد میں بلڈر مافیا نے فلٹر پلانٹ پر قبضہ کرلیا ہے، روزنامہ جرات کو ملنے والی معلومات کے مطابق قاسم آباد کے رہائشی علاقے گوٹھ قادر بخش ڈومرو میں سرکاری زمین (پلاٹ نمبر 5) پر فلٹر پلانٹ قائم کیا گیا تھا جس کا افتتاح سابقہ صوبائی وزیر اویس مظفر ٹپی نے کیا تھا۔ایک ماہ قبل بااثر بلڈر کے فرنٹ میں اسٹیٹ ایجنٹ بدرالدین بھٹو کی زیرنگرانی فلٹر پلانٹ پر قبضے کا سلسلہ شروع کیا گیا اور تمام بشمول بجلی میٹر نکال کر گم کردیا گیا جبکہ اس وقت فلٹر پلانٹ کی دیواریں موجود ہیں جنہیں بھی منہدم کرنے کی تیاریاں جاری ہیں، ذرائع کے مطابق فلٹر پلانٹ کے پیچھے ایک پلازہ کی تعمیر کے سلسلے میں فلٹر پلانٹ کو گرایا گیا ہے، دوسری جانب روزنامہ جرات کی طرف سے رابطہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو بے کہا کہ کسے بھی سرکاری زمین پر قبضہ نہیں ہونے دینگے، اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد کو تحقیقات اور کارروائی کیلئے ہدایت کردی ہے، روزنامہ جرات کی طرف سے رابطہ کرنے پر بدرالدین بھٹو نے عجیب موقف دیتے ہوئے کہا کہ کہا کہ فلٹر پلانٹ نجی ملکیت ہے لیکن مالک کون ہے انہیں نہیں پتا، اس نے نئے جگھ پر ایک لاکھ خرچ کرکے فلٹر پلانٹ تعمیر کروادیا ہے جبکہ فلٹر پلانٹ جہاں تعمیر تھا وہان رستہ ہے اور رستے کو خالی کرنے کیلئے فلٹر پلانٹ گرایا گیا ہے جبکہ اس کی مختیارکار قاسم آباد اور اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد سے اجازت لی گئی تھی۔اسسٹنٹ کمشنر قاسم گدا حسین سومرو نے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو کی ہدایت پر گوٹھ قادر بخش ڈومرو میں فلٹر پلانٹ پر قبضے والی جگھ پر پہنچے اور روزنامہ جرات سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کہ فلٹر پلانٹ سرکاری زمین پر ہے، قبضہ خورون کے خلاف سخت کارروائی کرینگے جبکہ فلٹر پلانٹ کو بحال کیا جائیگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں