مرید عباس قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعات شامل
شیئر کریں
پولیس نے اب تک کے سابق اینکر مرید عباس کے قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرلی ہے ۔تفتیشی حکام کے مطابق کیس میں سیون اے ٹی اے کی دفعات شامل کی گئیں ہیں، کیونکہ دہرے قتل کی واردات سے شہریوں میں خوف ہراس پھیلا۔یاد رہے کہ بارہ جولائی کو مقتول اینکر مرید عباس کی اہلیہ کے وکیل نے مقدمے میں اے ٹی سی کی دفعات شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔واضح رہے کہ کراچی میں نیوز اینکر مرید عباس کے قتل کے معاملے میں پولیس نے عینی شاہدین کے بیانات قلم بند کرلئے ہیں،جن کے مطابق ملزم عاطف زمان جائے وقوعہ پر بھی فون پر کسی سے رابطہ میں تھا۔تفتیشی ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ پر عاطف اور مرید کے مزید دوست بھی موجود تھے ، جنہوں نے پولیس کو بتایا کہ فائرنگ کرنے والا عاطف زمان تھا،جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ کروائی گئی،عمارت کے اندر اور باہر سے گولیوں کے 4 خول ملے ہیں، جنہیں فرانزک کے لئے بھجوایا گیا ہے ۔ملزم عاطف زمان نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نجی ٹی وی اینکر مرید عباس اور اس کے دوست خضر کو لین دین کے تنازع پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔