خواجہ آصف کا پتا کٹ گیا، نئی مسلم لیگ کی قیادت کیلئے چودھری نثار فیورٹ
شیئر کریں
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وفاقی حکومت کے درمیان وزیر اعلی پنجاب نے پل کاکردار ادا کرتے ہوئے ففٹی ففٹی معاملات طے کروا دئیے ہیںنئے متوقع وزیراعظم کے لیے خواجہ اصف کا پتا کٹ گیاوزیراعظم کی عدالت عظمی سے نااہلی کے ممکنہ فیصلہ کے بعد نئی متحدہ مسلم لیگ کے معرض وجودانے کا بھی قوی امکان ہے نئی مسلم لیگ کی قیادت کے لیے چوہدری نثار فیورٹ قرار دیدیئے گئے ہیںمصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چوہدری نثار علی خان سے گزشتہ شب ہی وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے فون پر گفتگو کر کے اعتماد میں لیا کہ مری میں نئے وزیر اعظم کے لیے فیصلہ نہیں کیا جارہا ہے تاہم وزیراعظم کی نااہلی پر نئے وزیر اعظم کے لیے مشاورت میں وفاقی وزیر داخلہ کو شامل کیا جائے گاوزیراعلی پنجاب نے یقین دلایا کہ خواجہ اصف کو وزیراعظم نہیں بنایا جائے گا خواجہ اصف کے بغیر جو بھی وزیر اعظم بنا تو اس حوالے سے باہمی مشاورت کی جائیگی دوسری جانب باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی سپریم کورٹ سے نااہلی کی صورت میں نئی مسلم لیگ کے معرض وجود انے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں متحدہ مسلم لیگ میں مسلم لیگ قعوامی مسلم لیگ فنکشنل نکے چیدہ چیدہ اور معتبر رہنمائوں کو یکجا کر کے چوہدری نثار علی خان کی سربراہی میں فعال کی جائیگی اور 2018کا الیکشن متحدہ مسلم لیگ تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان ہو گاذرائع کا کہنا کہ چوہدری برادران نے اس سلسلہ میں کوشش شروع کردی اور اس سلسلہ میں چوہدری نثار علی خان سے بھی بات چیت ہو چکی ہے ذرائع کا کہنا کہ اے پی ایم ایل کے حوالے سے ابھی تک بات چیت فیصلہ کن مرحلہ تک نہیں پہنچی ہے چوہدری نثار علی خان کا موقف ہے کہ اے پی ایم ایل کو شامل نہ کیا جائے۔