میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ آبپاشی ، سکھر بیراج دروازے کی تحقیقاتی ٹیم میں بدعنوان افسر شامل

محکمہ آبپاشی ، سکھر بیراج دروازے کی تحقیقاتی ٹیم میں بدعنوان افسر شامل

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ؛ شاہنواز خاصخیلی) سکھر بیراج کا دروازہ ٹوٹنے کا معاملاہ ، کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والا ایم ڈی سیڈا بھی کمیٹی میں شامل۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی سندھ نے سکھر بیراج کا دروازے کمزور ہونے اور ٹوٹنے پر پروجیکٹ ڈائریکٹر سکھر بیراج امپروومنٹ پراجکیٹ غلام محی الدین مغل کی سربراہی میں پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں ایم ڈی سیڈا پریتم داس ، چیف انجینئر ڈیولپمنٹ ریجن 1 حیدرآباد منصور میمن، چیف انجینئر سکھر بئراج رائٹ بینک کینال مختیار احمد ابڑو اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ایس سی اے آر پی خیرپور محمد حیات شیخ کو ممبر طور پر شامل کیا گیا ہے، کمیٹی گزشتہ دو ماہ کے دوران سکھر بیراج کی آپریشن کا جائزہ لے کر 44 سے 47 گیٹ نمبر کے کمزور ہونے کی تحقیقات کرکے پانچ دن کے اندر سیکرٹری آبپاشی کو رپورٹ پیش کریگی، حیرت انگیز طور پر محکمہ آبپاشی نے کرپشن کے سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے اور غیرقانونی طور پر ایم ڈی سیڈا کے عہدے پر براجمان پریتم داس کو بھی اہم و حساس معاملے کی تحقیقاتی کمیٹی میں شامل کردیا ہے جوکہ سندھ حکومت کی جانب سے اہم مسئلے پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں