میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ لائیو اسٹاک ،سسٹم کے جونیئر افسر حزب اللہ بھٹوکو ڈی جی کا اختیار

محکمہ لائیو اسٹاک ،سسٹم کے جونیئر افسر حزب اللہ بھٹوکو ڈی جی کا اختیار

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ /علی نواز) محکمہ لائیو اسٹاک سندھ حکومت نے مستقل ڈائریکٹر جنرل مقرر نہ کر سکی، حزب اللہ بھٹو دو دو عہدوں پر براجمان، حزب اللہ بھٹو کا سسٹم وصولیوں میں مصروف، صدام شاہ نامی کلرک کے ذریعے کروڑوں روپے کی وصولی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت مستقل ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک مقرر نہ کر سکی ہے اور گریڈ 20 کا ڈائریکٹر جنرل کا اضافی عہدہ گزشتہ کئی ماہ سے گریڈ 19 کے افسر حزب اللہ بھٹو کے حوالے ہے، ذرائع کے مطابق حزب اللہ بھٹو نے لائیو اسٹاک میں سسٹم نافذ کر رکھا جس کے تحت افسران سے وصولیوں کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع کے مطابق گریڈ 20 کے پانچ سے زائد سینئر افسران کو نظرانداز کرکے حزب اللہ بھٹو کو ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر بٹھایا گیا، ذرائع کے مطابق حزب اللہ بھٹو سابق ڈائریکٹر جنرل نذیر کلہوڑو کے فرنٹ مین رہے ہیں اور نذیر کلہوڑو بدستور ڈائریکٹوریٹ لائیو اسٹاک کے تمام معاملات دیکھ رہے ہیں، ذرائع کے مطابق کرپشن کے سنگین الزامات کے سامنا کرنے والے سابق ڈی جی نذیر کلہوڑو کے سسٹم نے لائیو اسٹاک میں پنجے گاڑ دئے ہیں اور سسٹم کا سرغنہ موجودہ ڈی جی و ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری حزب اللہ بھٹو ہے، دوسرے جانب محکمہ لائیو اسٹاک حیدرآباد میں صدام شاہ نامی کلرک کی جانب سے وصولیوں اور جعلی کمپنیوں کے ذریعے اربوں روپے کی کرپشن کی بازگشت ہے، ذرائع کے مطابق صدام شاہ ڈائریکٹر احتشام راا کے فرنٹ مین ہیں اور تمام وصولیوں کا کام کرتے ہیں ۔.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں