سندھ بلڈنگ، گلبہار پھول گلی میں ناجائزکمرشل تعمیرات کی اجازت
ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ جون ۲۰۲۴
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سسٹم افسران نے غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ منظم انداز میں جاری رکھا ہوا ہے ، جس کا ثبوت ضلع وسطی گلبہار پھول والی تنگ گلی کے پلاٹ نمبر 1504، 1505پر ہونے والی خطرناک تعمیرات ہے ، جہاں کمزور بنیادوں پر ناقص میٹریل سے کمرشل پورشن بنانے کی اجازت دی گئی ہے ،یہ سلسلہ بیٹر طارق عزیز کے ذریعے شروع کروایا گیا ہے ، جس نے سسٹم افسرڈائریکٹرظہیر احمد المعروف ظہیر استاد سے معاملات طے کرکے ناجائز تعمیرات شروع کروائی ، اس یقین دہانی پر کہ غیرقانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائی نہیں ہوگی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی عبدالرشید سولنگی نے دانستہ غیرقانونی تعمیرات کو نظرانداز کررکھا ہے کہ حالانکہ انہی کے نام پر خطیر رقم بٹوری جارہی ہے ۔