میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گیس کی قلت کے باوجود، چارلاکھ سے زائد نئے گیس کنکشن دینے کامنصوبہ

گیس کی قلت کے باوجود، چارلاکھ سے زائد نئے گیس کنکشن دینے کامنصوبہ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

ملک میں گیس کی قلت کے باوجود 4لاکھ سے زائد نئے گیس کنکشن دینے کے حوالے سے منصوبہ تیار کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے 4لاکھ 3 ہزار 50 نئے گیس کنکشن دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں آئندہ مالی سال کے دوران کوئی نیاگیس کنکشن نہ دینے کا منصوبہ ہے ، نئے مالی سال سوئی سدرن کے سسٹم پر کوئی نیا گیس کنکشن نہ دینے کا منصوبہ ہے ۔دستاویز کے مطابق اس وقت نئے گھریلو صارفین کے گیس کنکشن پر پابندی بھی عائد ہے ، آئندہ مالی سال سوئی ناردرن کے سسٹم پر4لاکھ 3ہزار50نئے گیس کنکشنز کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں