شہر قائد پر ڈاکو ؤں کا قبضہ ، کراچی پولیس ناکام
شیئر کریں
شہر قائد میں ڈاکوؤں نے حکومت قائم کر لی ۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے کراچی کے حالات پر آنکھیں اور کان بند کر لیئے ۔ جبکہ آئی جی سندھ پولیس کے کرمنلز کے خلاف تمام حکمت عملی اور منصوبے بری طرح ناکام ہو گئے ۔ کراچی پولیس عارضی سربراہ کی سربراہی میں مکمل فلاپ ہو گئی ہے ۔ 24گھنٹوں میں چھوٹی بڑی درجنوں وارداتیں معمول کا حصہ بن گئی ہیں۔ اُدھر خونی وارداتوں کے سبب کراچی کے شہری گھنٹوں کے حساب سے لٹنے ، لاشیں اٹھانے اور زخمیوں کو اٹھا اٹھا کر تنگ آگئے ہیں۔ کراچی پولیس نے خود کو بدنامی سے بچانے کے لیے محض مکمل توجہ سب سے آسان ہدف گٹکے پر لگا رکھی ہے ۔ کراچی کے شہریوں نے تنگ آکر چیخ چیخ کر کہنا شروع کر دیا ہے کہ کراچی کو فوج کے حوالے کیا جائے ۔ اس صورتحال میں شہریوں کا پارہ خوفناک حد کراس کرنے لگا ہے ۔ شہر کراچی کب عذاب سے نکلے گا ۔ شہریوں نے سوال اٹھا دیا۔