میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فوج کے خلاف ہتھیار اٹھانے والے غدار ہیں، روسی صدر

فوج کے خلاف ہتھیار اٹھانے والے غدار ہیں، روسی صدر

جرات ڈیسک
هفته, ۲۴ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

روس کے صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ بغاوت میں حصہ لینے والوں کو سزا دی جائے گی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ویگنر گروپ کے اعلانِ بغاوت کے بعد روس کے صدر نے قوم سے ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی بقا اور تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ روسی صدر نے کہا کہ آئین کا دفاع کروں گا، ویگنرز مجرمانہ کارروائی میں حصہ لینا بند کریں، روس کے دفاع کے لیے سب کچھ کروں گا، ہر وہ شخص جس نے فوج کے خلاف ہتھیار اٹھائے وہ غدار ہے۔پیوٹن نے کہا کہ تمام تفرقات کو ختم کردینا چاہیے، ویگنر گروپ ہیرو ہے جس نے ڈونباس کو آزاد کرایا۔ روسی صدر نے کہا کہ ہمارا ردعمل سخت ہوگا، روستوف میں صورتحال مشکل ہے وہاں اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ روسی افواج کو ضروری احکامات مل چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں