میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسریٰ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی مدت ملازمت ختم( غیرقانونی قبضہ برقرار)

اسریٰ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی مدت ملازمت ختم( غیرقانونی قبضہ برقرار)

ویب ڈیسک
هفته, ۲۴ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری تین سال کے مکمل ہونے کے باوجود اسری یونیورسٹی پر قابض
عدالت نے ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی، ترجمان اسری
حیدرآباد (بیورو رپورٹ )اسریٰ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی مدت ملازمت ختم، غیرقانونی قبضہ برقرار، ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری تین سال کے مکمل ہونے کے باوجود اسری یونیورسٹی پر قابض، عدالت نے ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی، ترجمان اسری، تفصیلات کے مطابق اسری یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری کی تین سال مدت ملازمت ختم ہونے کے باوجود اسری یونیورسٹی پر قبضہ برقرار ہے، ترجمان اسری اسلامک فانڈیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اسری یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی تقرری کے حوالے سے 23 جون یعنی کل کو سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی گئی۔ ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں ان کی مدت ملازمت میں توسیع دی جائے جو ان کے مطابق آج 23 جون کو ختم ہو رہی ہے، اور انہوں نے 19 جون کے سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کو معطل کرنے کی بھی استدعا کی، جس میں انہیں اجازت نہیں دی گئی، ترجمان کے مطابق اسری یونیورسٹی کے ترمیم شدہ ایکٹ کے تحت ان کی مدت ملازمت میں توسیع اور بورڈ آف گورنرز کو اجلاس سے روک دیا گیا تھا۔ ڈاکٹر نذیر لغاری نے یہ بھی استدعا کی کہ چانسلر کی جانب سے نئے وائس چانسلر کی تقرری نہ کی جائے۔ عدالت نے ڈاکٹر نذیر لغاری کو کوئی توسیع نہیں دی اور فریقین کو وائس چانسلر کی تقرری کے حوالے سے جمود (اسٹیٹس کو) برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ اس طرح ڈاکٹر نذیر لغاری کی مدت ملازمت 23 جون کو ختم ہو چکی ہے، چانسلر عدالت کے حکم کے مطابق، 26 جون کو ہونے والی سماعت تک کسی نئے وائس چانسلر کی تقرری بھی نہیں کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں