عیسی لیبارٹری سے مریضوں کاغلط ٹیسٹ کیے جانے کاانکشاف
شیئر کریں
رپورٹ: مسرور کھوڑو : کراچی میں مخصوص نجی لیبارٹری کی جانب سے مریضوں کا غلط ٹیسٹ کرنے کا انکشاف سامنے آگیا، لیبارٹری ٹیکنیشن نے مریض محمد سلیم کی ٹیسٹ رپورٹ میں ٹی بی ظاہر کردی،مریض نے نجی اسپتال سے دوسری بار ٹیسٹ کروائی تو رپورٹ منفی آگئی،سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن اور محکمہ صحت سندھ عیسیٰ لیبارٹری کے سنگین غلطیوں سے لاعلم ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے اختر کالونی کے رہائشی مریض محمد سلیم کو بخار ، کھانسی اور سینے میں تکلیف ہوئی تو انہوں نے ڈاکٹرز سے رجوع کرلیا، ڈاکٹر کی تجویز پر فیز ٹو میں واقع نجی لیبارٹری عیسیٰ لیب سے ٹیسٹ کروائی،ٹیسٹ کے نتائج میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ ٹی بی میں مبتلا ہوگئے ہیں اور وہ فوری طور پر ٹی بی کی ادویات شروع کریں،جس کے بعد مریض مزید پریشانی میں مبتلا ہو کر ٹی بی کا علاج شروع کروانے کیلئے ایک ماہر ڈاکٹر سے چیک اپ کروایا، ڈاکٹر نے ایکسری، رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد کہا کہ ان کو ٹی بی کی بیماری نہیںاور کسی اچھی شہرت کی حامل لیب سے ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا جس کے بعد مریض نے ٹیسٹ کروائی تو رپورٹ منفی آگئی۔ جراٗ ت سے بات کرتے ہوئے محمد سلیم کا کہنا ہے کہ عیسیٰ لیبارٹری نے غلط ٹیسٹ رپورٹ دے کر میری زندگی خطرے میں ڈال دی، ٹی بی جیسی خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کا سن کرمجھے شدید پریشانی کا سامنہ کرنہ پڑا، بعد ازاں دوسری ٹیسٹ کے بعد پریشانی کم ہوئی، نجی لیباریٹریز لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے میں مصروف ہیں، عیسیٰ لیباریٹری سمیت دیگر نجی لیباریٹری لوگوں سے پیسے بٹورنے کے لئے شہریوں کی صحت خطرے سے دوچار کررہی ہے، محکمہ صحت سندھ اور دیگر ادارے نجی لیبارٹریزکی ٹیسٹ پر متوجہ ہوں۔ اس حوالے سے عیسیٰ لیبارٹری انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن جواب موصول نہیں ہوا۔