حکومت اداروں کوکنٹرول میں لانے کی کوشش کررہی ہے ،عمران خان
شیئر کریں
سابق وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے آگے بڑھنے کا واحد راستہ فوری شفاف انتخابات ہیں، حکومت اداروں کو کنٹرول میں لانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، ،انھوں نے کہاکہ مہنگائی اوربے روزگاری کے باعث غریب پریشانی کاشکارہے ،لوگو خودکشیاں کررہے ہیں ،حکومت مہنگائی میں مزیداضافے کی کوششوں میں مصروف ہے چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک بار پھر اداروں میں حکومتی مداخلت پر تشویش کا اظہار کیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جمعرات کے روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی،ملاقات میں آئینی قانونی اور سیاسی امور پر گفتگو ہوی۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اداروں میں حکومتی مداخلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اداروں کو کنٹرول میں لانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، ملک میں جمہوریت کے آگے بڑھنے کا واحد راستہ فوری شفاف انتخابات ہیں۔ اس موقع پر بابر اعون نے کہا کہ حکومتی اتحاد قانون سازی کے نام پر جمہوری روایات کو روند رہا ہے، آئینی اور قانونی سطح پر جمہوری اقدار کا بھرپور دفاع کریں گے، آئینی معاملات پر جلد عدلیہ سے رجوع کیا جا رہا ہے۔