میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کاآئی ایس آئی ہیڈکوارٹرکادورہ سیکیورٹی معاملات کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل

وزیراعظم کاآئی ایس آئی ہیڈکوارٹرکادورہ سیکیورٹی معاملات کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے سیکیورٹی معاملات سے متعلق خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی ، کمیٹی میں وزیر داخلہ شیخ رشید ،وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی شامل ہوں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ، اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نیوزیراعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم کی زیرصدارت آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، اجلاس میں مسلح افواج کیسربراہان ، انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہان سمیت سینئر وفاقی وزرا فوادچوہدری اور شیخ رشید بھی شریک ہوئے ،انٹیلی جنس بیورو اور ایف آئی اے حکام بھی اجلاس میں موجود تھے۔ اجلاس میں اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت افغان امن عمل اور انٹیلی جنس کوآپریشن بڑھانے پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے نیشنل انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سیکیورٹی معاملات سے متعلق خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ، کمیٹی میں وزیر داخلہ شیخ رشید ،وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔خصوصی کمیٹی کے زریعے سیکیورٹی ، سلامتی سے متعلق امور میں کوآرڈینیشن مزید مضبوط کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں