میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الطاف حسین کی کراچی میں جائیدادیں ضبط کرنے کی تیاریاں

الطاف حسین کی کراچی میں جائیدادیں ضبط کرنے کی تیاریاں

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) بانی متحدہ کے ستارے گردش میں آ گئے ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں فیصلہ سامنے آ نے کے بعدکراچی میں موجودان کی تمام جائیدادوں پر کڑے پہرے شروع کر دیے گئے ایف آ ئی اے کی جانب سے نائن زیرو،خورشید بیگم میموریل ہال اور نذیر حسین یونیورسٹی کو سرکاری تحویل میں لینے سے متعلق حکمت عملی مرتب کر لی گئی، آ ئندہ چند روز میں عدالتی فیصلے کے مطابق بانی متحدہ کی کراچی میں موجود تمام تر جائیدادیں ضبط کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق برطانوی خیراتی ادارے سن چیریٹی کے اشتراک سے کراچی میں تعمیر ہونے والی نذیر حسین یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس سے لندن میں بڑے پیمانے پر رقم منتقل کی گئی ہے جس پر تحقیقاتی عمل کئی روز سے جاری تھا، جو مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس ضمن میں گزشتہ سماعت پر ایف آ ئی اے پراسیکوٹر کی جانب سے عدالت سے بانی متحدہ کی پاکستان میں موجود تمام تر جائیدادیں ضبط کرنے کی اجازت طلب کی گئی تھی جسے منظور کرتے ہوئے عدالت کی جانب سے وفاقی تحقیقاتی ادارے کو کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے عدالتی حکم پر ایف آ ئی اے نے بانی متحدہ کی جائیدادیں ضبط کرنے سے متعلق مسودہ بھی تیار کر لیا ہے جسے آ ئندہ چند روز میں بروئے کار لایا جائے گا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ بانی متحدہ کی کراچی میں موجود رہائشگاہ سے متصل جناح گراؤنڈ میں ان سے متعلق وال چاکنگ کے واقعات کے بعد سیکورٹی اداروں کی جانب سے کراچی میں ان کی تمام جائیدادوں اور ذاتی ملکیت میں شمار کیے جانے والے اداروں کے اطراف کسی بھی قسم کے نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کا پلان تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت ان کے اثاثوں میں شمار کیے جانے والے تمام تر مقامات پر سخت سیکورٹی کے نفاذ کو یقینی بناتے ہوئے مزید سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں