میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قومی کرکٹ ٹیم کے مزید 7 کھلاڑی کورونا کا شکار

قومی کرکٹ ٹیم کے مزید 7 کھلاڑی کورونا کا شکار

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

دروہ انگلینڈ سے قبل مزید 7 قومی کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے جبکہ ٹیم مینجمنٹ میں شامل ایک رکن کا بھی کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق مجموعی طور پر سکواڈ میں شامل 35 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کووڈ 19 ٹیسٹ پیر کے روز لیے گئے۔ان کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ٹیسٹ لاہور، کراچی اور پشاور میں لیے گئے تھے۔جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ان میں اوپنر فخر زمان، فاسٹ باؤلر عمران خان سینئر، آل راؤنڈر کاشف بھٹی، آل راؤنڈر محمد حفیظ، فاسٹ باؤلر محمد حسنین، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اور فاسٹ باؤلر وہاب ریاض شامل ہیں۔ جبکہ ٹیم مینجمنٹ میں ٹیم کے مساجد ملنگ علی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آئے ان میں عابد علی، اسد شفیق، اظہر علی، بابراعظم، فہیم اشرف، فواد عالم، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عباس، نسیم شاہ، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان اور یاسر شاہ شامل ہیں جبکہ ٹیم مینجمنٹ میں منصور رانا (منیجر )، مصباح الحق (ہیڈ کوچ)، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ)، یونس خان (بیٹنگ کوچ)، مشتاق احمد (اسپن باؤلنگ کوچ)، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ)، طلحہٰ بٹ ( ٹیم اینالسٹ)، یاسر ملک (اسٹرینتھ اینڈکنڈیشننگ کوچ)، ڈاکٹر سہیل سلیم (ٹیم ڈاکٹر)، لیفٹننٹ کرنل ریٹائرڈ عثمان رفعت (سیکورٹی منیجر ) اور رضا کیچلو (میڈیا اینڈ ڈیجیٹل کنٹنٹ منیجر ) کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔پاکستانی کرکٹ بورڈ کے مطابق سینئر آل راؤنڈر شعیب ملک، کلف ڈیکن اور وقار یونس کے ٹیسٹ ہونا باقی ہیں۔کرکٹ بورڈ کے مطابق نوجوان بیٹسمین حیدر علی، فاسٹ باؤلر حارث رؤف اور سپنر شاداب خان کی طرح ان 7 کھلاڑیوں اور سکواڈ میں شامل ٹیم مساجر میں بھی ٹیسٹنگ سے قبل کورونا کی کوئی علامات نہیں پائی گئیں۔پی سی بی کا میڈیکل پینل ان تمام کھلاڑیوں اور ٹیم مساجر سے مسلسل رابطے میں ہیاور ان تمام اراکین کو فوری طور پر سیلف آئسولیشن میں جانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں