میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قادیانیوں کا ٹی وی چینل بند،مالکان کو گرفتارکرنیکا حکم

قادیانیوں کا ٹی وی چینل بند،مالکان کو گرفتارکرنیکا حکم

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے قادیانیوں کے غیر قانونی ٹی وی چینلز سے متعلق کیس کارروائی کے لیے پیمرا کو بھجوا دیا۔ایک رپورٹ کے مطابق صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم فورتھ پلر انٹرنیشنل ویجیلینٹ میڈیا واچ ڈاگ کے صدر فاروق مرزا نے قادیانی چینلز کی ڈش اور کیبل نیٹ ورک کے ذریعے جاری نشریات کی بندش کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیٹیشن دائرکی تھی۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ قادیانی چینلزمیں سے ‘‘کڈز زون’’ نامی ایک چینل رسول کریمؐ کے خاکے اور نعوذ باللہ کارٹون اسلام آباد میں بھی دکھا رہا ہے اور پیمرا کے بعض قادیانی حکام اس ناپاک سازش میں شامل ہیں۔عدالت نے معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے معاملہ کارروائی کے لیے پیمرا کو بھجوا دیا ہے۔ نئی صورتحال میں فاروق مرزا نے پیمرا میں درخواست دی ہے جس پر چیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے ڈی جی انفورسمنٹ کو معاملے کی تحقیقات کے بعد قادیانی چینلزکی نشریات بند کرنے کے ساتھ قادیانی چینلزکے مالکان اوران کے ایجنٹس کے خلاف بھی تحقیقات کی ہدایت کردی ہے۔ چیئرمین پیمرا نے بھی پاکستان بھر میں قادیانی چینلزبند کرنے کا حکم دیا ہے اس مقصد کے لیے پیمرا انسپکٹر مختلف مقامات پر چھاپے ماریں گے۔ اس معاملے میں پی ٹی اے، ڈی جی انویسٹی گیشن اتھارٹی اورڈی جی کسٹمز و انٹیلی جنس کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی تاکہ قادیانیوں کو ایک طرف ڈش پر نشریات پاکستان میں دکھانے سے روکا جاسکے تو دوسری طرف ان کی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جاسکیں۔ قادیانی چینلز کا تکنیکی سامان ضبط کرنے کی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں