میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی حکومت کے 10 ماہ میں سونا 24250 روپے مہنگا ہوا

پی ٹی آئی حکومت کے 10 ماہ میں سونا 24250 روپے مہنگا ہوا

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 78 ہزار 600 روپے کو چھو گئی ہے، پی ٹی آئی حکومت کے پہلے 10 ماہ کے دوران خالص سونے کی فی تولہ قیمتوں میں 24 ہزار 250 روپے کا ہوشربا اضافہ ہوا، وزیر اعظم عمران خان کے وزارت عظمی کا حلف لینے کے 4 روز بعد 22 اگست 2018 کو 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزار 350 روپے تھی جو گزشتہ روز500 روپے بڑھ کر 78ہزار 600 روپے فی تولہ ہو گئی، اسی طرح 24 قیراط فی دس گرام سونے کی قیمت 40 ہزار 596 روپے تھی جو دس ماہ میں اضافے سے 67487روپے ہو گئی۔ اسی طرح دستیاب اعداد و شمار کے مطابق 22 اگست 2018 کو 22 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 49 ہزار 820 روپے تھی جو بڑھ کر 70 ہزار 858 روپے ہو گئی جبکہ 22 قیراط فی دس گرام سونا بھی 42 ہزار 712 روپے سے بڑھ کر 61 ہزار 771 روپے ہو گیا۔ چاندی کی فی تولہ قیمتیں بھی 16.67 فیصد اضافے کے بعد 780 روپے سے بڑھ کر 910 ر وپے ہو گئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں