نیب کی اعجاز جاکھرانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش
ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ جون ۲۰۱۹
شیئر کریں
قومی احتساب بیورو(نیب) نے کرپشن کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں سندھ کے صوبائی مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کانام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی ہے۔ذرائع کے مطابق نیب نے اعجاز جاکھرانی اور4 ساتھیوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔نیب نے کرپشن کے خلاف تحقیقات میں فرنٹ مین تاجروں کے اکائونٹس کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔