میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ،مجموعی تعداد54لاکھ ہوگئی

ملک میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ،مجموعی تعداد54لاکھ ہوگئی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

اقتصادی سروے رپورٹ 2018-19کے مطا بق ملک میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوگیا ہے اقتصادی سروے کے مطابق گدھوں کی تعداد 53 لاکھ سے بڑھ کر 54 لاکھ ہوگئی ہے۔ سروے کے مطا بق بھینسوں کی تعداد میں ایک سال میں 12لاکھ کا اضافہ ہوگیا۔ بھینسوں کی مجموعی تعداد 3کروڑ 88 لاکھ سے بڑھ کر 4 کروڑ ہو گئی ہے ۔بھیڑوں کی تعداد میں 4 لاکھ کا اضافہ ہوگیا ہے۔ بھیڑوں کی تعداد 3 کروڑ 5 لاکھ سے بڑھ 3 کروڑ 9 لاکھ ہوگئی ہے۔ بکریوں کی تعداد میں 20لاکھ کا اضافہ ہو گیا ہے۔ بکریوں کی تعداد 7 کروڑ 41 لاکھ سے بڑھ کر 7 کروڑ 61 لاکھ ہوگئی ہے۔ گھوڑوںاونٹوں اور خچروں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ اور خچروں کی تعداد دو لاکھ برقرار ہے۔ملک میں اونٹوں کی تعداد 11 لاکھ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں