میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مریم نواز نے اپنی چوڑیاں توڑ کر ہتھکڑی پہنے کا فیصلہ کیا ہے،کیپٹن صفدر

مریم نواز نے اپنی چوڑیاں توڑ کر ہتھکڑی پہنے کا فیصلہ کیا ہے،کیپٹن صفدر

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

مسلم لیگ(ن)کے رہنما کیپٹن(ر)صفدرنے کہاہے کہ سیاسی قیادت کو جیلوں میں ڈال کر 71 کا سانحہ دھرانے کی کوشش کی جارہی ہے،70سالوں میں پاکستان اتنا کمزور نہیں ہواجتناآج ہے،ملک نازک دور سے گزر رہا ہے میعیشت تباہ ہوچکی ہے،کراچی کو نواز شریف نے اپنا خون پسینہ دے کر ٹھیک کیا تھا،آج ملک کے حالات دوبارہ خراب ہیں،مریم نواز سندھ کو دورہ کریں گی یہ بھی انکا ہی گھر ہے۔اتوارکویہاں میڈیا سے بات چیت میں کیپٹن صفدر نے کہاکہ ملک میں دھماکے ہورہے ہیں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔پانچ سالوں کی نواز حکومت نے گردشی قرضے ختم کیئے لوڈشڈنگ ختم کی ۔نواز شریف نے گوادر اور موٹر وے پر کام کیا جو اب سلو ہوچکاہے ۔ 70سالوں میں پاکستان اتنا کمزور نہیں ہواجتناآج ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ بجٹ عوامی نہیں ہے اسکا فیصلہ اسمبلی میں بھی ہوگا سڑکوں پر بھی ۔نواز شریف نے این ار او مشرف دور میں نہیں لیا تو اب کیا لیں گے۔نواز شریف اپنی اہلیہ کو بستر مرگ پر چھوڑ کر واپس آئے ۔نواز شریف 70سال کے ہوکر جیل میں اپنا بیانیہ دے رہے ہیں وہی بیانیہ چلے گا ۔وفاقی حکومت بے ساکھیوں پر چل رہی ہے جنہوں نے چھ ماہ میں اپنی کابینہ تبدیل کردی ۔مریم نواز شریف کے طریقہ سیاست سے مطمئن ہوں۔مریم نواز نے اپنی چوڑیاں توڑ کر ہتھکڑی پہنے کا فیصلہ کیا ہے ۔یہ بیانیہ ہے مریم کا اور بات اب دور تک جائے گی ۔مریم نواز سندھ کو دورہ کریں گی یہ بھی انکا ہی گھر ہے ۔مریم نواز سندھ میں کونے کونے میں جائیں گی ۔سیاسی قیادت کو جیلوں میں ڈال کر 71 کا سانحہ دھرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔1971 میں بھی سیاسی قیادت کو جیلوں میں ڈالا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں