میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ن لیگ کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی میثاق معیشت کی پیشکش واپس لے لی

ن لیگ کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی میثاق معیشت کی پیشکش واپس لے لی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ(ن)کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی میثاق معیشت کی پیشکش واپس لے لی۔پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے میثاق معیشت پر اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے پارلیمانی کمیٹی کی مخالفت کر دی اور کہا کہ اس معاملے پر وزیراعظم خود حزب اختلاف سے بات کریں۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے معیشت پر تعاون کے سنجیدہ بیان کا مذاق اڑایا گیا، وزیراعظم اس پر وزراء سے وضاحت طلب کریں، بجٹ منظوری رکوانے کے لیے پیر کے روز حکومتی اتحادیوں کے ساتھ بات کی جائے گی۔مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد کے ممکنہ لاک ڈائون پر خورشید شاہ نے کہا کہ مولانا کو قائل کریں گے کہ ایسا نہ کریں۔چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی پر مریم نواز اور بلاول بھٹو کے اتفاق کی خبروں پر خورشید شاہ نے کہاکہ ابھی اس پر پیپلز پارٹی کی کوئی رائے نہیں ہے، کل جماعتی کانفرنس میں دوسری جماعتوں کی رائے سنیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں