حکومت نے 11 ماہ میں 9.5 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے لیے
ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ جون ۲۰۱۹
شیئر کریں
تحریک انصاف کی حکومت اپنے ابتدائی 11 ماہ میں 9 ارب 50 کروڑ ڈالر کے غیر ملکی قرض لے چکی ہے ۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق گزشتہ 11 ماہ کے دوران حکومت نے 9 ارب 50 کروڑ ڈالر کے غیر ملکی قرض لئے ہیں ان میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے کیش ڈپازٹ کی صورت میں لئے گئے 5 ارب ڈالر شامل نہیں۔ حکومت نے صرف مئی کے مہینے میں مشرق وسطی اور یورپ کے بینکوں سے 54 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے مہنگے قرضے لیے۔ذرائع نے بتایاکہ حکومت رواں ماہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی کرے گی، جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 6 ارب 50 کروڑ ڈالر تک رہ جائیں گے۔