میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امیر قطرشیخ تمیم بن حمد الثانی 2 روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس چلے گئے

امیر قطرشیخ تمیم بن حمد الثانی 2 روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس چلے گئے

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

امیر قطرشیخ تمیم بن حمد الثانی 2 روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس چلے گئے ۔ اتوار کو امیر قطرشیخ تمیم بن حمد الثانی ایوان صدر پہنچے جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے امیر قطر کا استقبال کیا، امیر قطر کو ایوان صدر پہنچنے پر بچوں نے پھول بھی پیش کیے۔امیر صدر کے استقبال کے موقع پر ایوان صدر میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری، وفاقی وزیر علی زیدی ،شیخ رشید، فردوس عاشق اعوان، عمر ایوب و دیگر وفاقی وزرا اورمہمان بھی ایوان صدر میں موجود تھے۔صدر عارف علوی اور امیر قطر کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدرمملکت نے ایوان صدر میں امیر قطر کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول اعزاز ’نشان پاکستان‘ سے نوازنے کی تقریب کا آغاز دونوں ممالک کے ترانوں کی دھن بجاکر ہوا۔صدر مملکت سے ملاقات کے بعد امیر قطر نور خان ائیربیس پہنچے جہاں انہیں معاون خصوصی زلفی بخاری نے رخصت کیا ۔یاد رہے کہ امیر قطرشیخ تمیم بن حمدالثانی گزشتہ روز پاکستان پہنچنے تھے جہاں وزیر اعظم پاکستان عمران خان ان کا پرتپاک استقبال کیا تھا، شیخ تمیم بن حمدالثانی کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں