میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیٹو کی جانب سے طاقت کا مظاہرہ کرنے سے عالمی امن کا خاتمہ ہو جائے گا‘روس

نیٹو کی جانب سے طاقت کا مظاہرہ کرنے سے عالمی امن کا خاتمہ ہو جائے گا‘روس

منتظم
هفته, ۲۴ جون ۲۰۱۷

شیئر کریں


بعض مغربی ممالک، روس مخالف اقدامات کی روک تھام میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے‘وزیر دفاع
ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے ایک بار پھر نیٹو کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی سرحدوں میں نیٹو کی جانب سے طاقت کا مظاہرہ کرنے سے عالمی امن کا خاتمہ ہو جائے گا۔روسی ذرائع کے مطابق روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے کہا ہے کہ بالٹیک کے علاقے اور مشرقی یورپ میں نیٹو کی بڑھتی ہوئی فوجی موجودگی سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ بعض مغربی ممالک، روس مخالف اقدامات کی روک تھام میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے انھوں نے کہا کہ اس مسئلے نے روس کو اپنی سرحدوں پر حفاظتی اقدامات سخت کرنے پر مجبور کردیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں