میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ ترقیات، حیدرآباد میں غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کو چھوٹ

ادارہ ترقیات، حیدرآباد میں غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کو چھوٹ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ، ادارہ ترقیات نے تین اسکیموں کی بکنگ دفاتر سیل کرنے کیلئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو لیٹر لکھ دیا ، گلستان احسان ، کرسٹل پام سٹی ال ایمان ٹاؤن کی بکنگ دفاتر سیل کرنے کیلئے ریجنل ڈائریکٹر کو تحریری ہدایت نامہ جاری۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات کے ڈائریکٹر جنرل پرویز بلوچ نے غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں، اس سلسلے میں ادارہ ترقیات کے انچارج ویجنلس سیل نے تحصیل لطیف کی ال ایمان ٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم، ٹنڈو محمد خان روڈ پر واقع کرسٹل پام سٹی جبکہ تحصیل سٹی میں واقع گلستان احسان ٹاؤن نامی ہاؤسنگ اسکیموں کے بکنگ رفتار سیل کرنے کیلئے رینجل ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو لیٹر لکھ دیا ہے، لیٹر کے مطابق مذکورہ
اسکیموں نے کوئی این او سی نہیں لی ہوئی اور غیرقانونی بکنگ جاری رکھے ہوئے ہیں، دوسری جانب ادارہ ترقیات کی تحصیل دیہی میں 15 غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں ٹنڈو حیدر میں واقع مدینہ سٹی، حمزہ ہاؤسنگ اسکیم، این ایف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز، گلشن شادمان ہاؤسنگ اسکیم، اللہ والا ٹاؤن، ال فیض ہاؤسنگ اسکیم، حظیفہ ہاؤسنگ اسکیم ،ال حامد ہاؤسنگ، میزان سٹی، شاہ حسین بلڈرز، العزیز ہاؤسنگ اسکیم، انڈس سٹی ہاؤسنگ اسکیم، منظر، فاطمہ گرین ویلی اور زینب ریزڈنسی ہاؤسنگ اسکیم شامل ہیں، غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے ذریعے اربوں روپے لوٹنے والے بلڈرز کارروائیوں سے بچنے کی کوششوں میں مصروف ہوگئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں