میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ انسانی حقوق ، کمشنری سسٹم وزیر اعظم کے قومی ایکشن پلان میں رکاؤٹ نکلا

محکمہ انسانی حقوق ، کمشنری سسٹم وزیر اعظم کے قومی ایکشن پلان میں رکاؤٹ نکلا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ: مسرور کھوڑو) سندھ کے تمام ڈپٹی کمشنر نے وزیراعظم کے منظور شدہ انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان کو نظر انداز کردیا، محکمہ انسانی حقوق نے رواں سال جنوری میں 29 ڈپٹی کمشنرسے دو کمروں پر مشتمل دفاتر مانگے تھے لیکن 4 ماہ گزرنے کے باوجود ضلعی سطح پرانسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان کے تحت ہیلپ ڈیسک قائم نہ ہوسکیں ، ذرائع کے مطابق محکمہ انسانی حقوق کی جانب سے 9جنوری 2024 ء میں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص، جیکب آباد، خیرپور، گھوٹکی، سکھر، قمبر شہدادکوٹ، شکارپور، کشمور، لاڑکانہ، سجاول،ڈی سی ٹھٹہ، بدین، ٹنڈومحمد خان، ٹنڈوالہیار، ڈپٹی کمشنر دادو، جامشورو، سانگھڑ، تھرپارکر، شہیدبینظیرآباد ، ڈی سی کراچی کیماڑی ، کورنگی، غربی، شرقی، جنوبی، ڈی سی ملیر، عمرکوٹ ، نوشہروفیروز اور ڈی سی مٹیاری کومراسلے جاری کیے ، جس کے مطابق پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا میں انسانی حقوق کی خلاف وزریوں کے واقعات تیزی سے رپورٹ ہو رہے ہیں، اس کے علاوہ محکمہ انسانی حقوق کو بھی شکایات موصول ہو رہی ہیں، شکایت کنندگان بین الاقوامی، قومی، و صوبائی انسانی حقوق کے قانونی فریم ورک کے تحت حقوق کے حامل ہیں ، جو کہ فوری مدد کی توقع رکھتے ہیں، محکمہ متاثرین کو مفت قانونی مدد فراہم کرنے کے لیے ایک پروگرام شروع کیا ہے، جس کے لیے آن لائن کمپلین مینجمنٹ سسٹم قائم کیا گیا ہے، سندھ بھر کے تمام انتظامی محکموں کے لیے سیشن کا اہتمام کیا گیا ہے، وزیراعظم پاکستان کے منظور شدہ انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان کے تحت ضلعی سطح پر دفاتر کی ضرورت ہے، جہاں ہیلپ ڈیسک قائم کیے جاسکیں اور محکمے کا عملہ فوری کارروائی کا عمل شروع کر سکیں، جس سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے متاثرین کو ضروری مدد فراہم ہوسکے، اس کے لیے درخواست کی جاتی ہے کہ ڈپٹی کمشنر آفس میں دو کمروں پرمشتمل دفتری جگہ فراہم کی جائے، تاکہ قومی ایکشن پلان تحت ذمہ داریاں سرانجام دی جاسکیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ انسانی حقوق نے وزیراعظم کے منظور شدہ انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان تحت تمام ڈپٹی کمشنرز سے دو کمروں پرمشتمل دفاتر مانگے تھے، لیکن حیدرآباد کے علاوہ کسی بھی ڈی سی نے کوئی تعاون نہیں کیا ہے، جس کے باعث ضلعی سطح پر ہیلپ ڈیسک قائم نہیں ہوسکی ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں