میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ایئرپورٹ پہنچے طلبہ نے بشکیک کی روداد سنادی، جذباتی مناظر

کراچی ایئرپورٹ پہنچے طلبہ نے بشکیک کی روداد سنادی، جذباتی مناظر

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

کرغستان کے دارالحکومت بشکیک سے کراچی واپس پہنچنے والے طلبہ نے کہا ہے کہ بشکیک میں حالات اچھے نہیں ہیں۔طلبہ نے کہاکہ یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا کہ ابھی آپ واپس چلے جائیں جب حالات ٹھیک ہونگے تو بلائیں گے ، یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آن لائن کلاسز ہونگیں۔طلبہ نے بتایا کہ بشکیک میں اگر کچھ اچھے لوگ ہماری مدد کرنا چاہ رہے ہیں تو بھی نہیں کر پارہے ، پہلے جو ٹکٹ 50 ہزار کا تھا وہ اب ایک لاکھ 70 ہزار روپے کا ہوگیا ہے ۔طلبہ نے کہا کہ سرکاری فلائٹس انتہائی محدود ہیں، فلائٹس مختلف ممالک سے ہوتی ہوئی آرہی ہیں جس کی وجہ سے کرائے زیادہ ہیں، ابھی بہت سے طلبہ بشکیک میں ہیں جن میں بڑی تعداد لڑکیوں کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری واپسی میں کردار ادا کرنے والے تمام افراد کے شکر گزار ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں