میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت تمام تعلیمی بورڈز کے آڈٹ کرانے پر کمر بستہ

سندھ حکومت تمام تعلیمی بورڈز کے آڈٹ کرانے پر کمر بستہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ حکومت کا تمام تعلیمی بورڈز کا اسپیشل آڈٹ کرانے کے فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ آئندہ برس پرائیوٹ سینٹرز میں امتحانات منعقد نہ کرنے کا بھی فیصلہ ہو گیا۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق وزیر جامعات و بورڈز محمد علی ملکانی کی زیر صدارت کراچی میٹرک و انٹر بورڈز کا اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر جامعات کی طرف سے متعلقہ افسران پر برہمی کا اظہار کیا۔ اجلاس میں سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز عباس بلوچ, ایڈیشنل سیکٹریٹری طارق قریشی, میٹرک و انٹر بورڈز کے چیئرمین، سیکریٹریز اور کنٹرولرز شریک ہوئے۔ صوبائی وزیر نے حالیہ میٹرک کے امتحانات پرائیوٹ سینٹرز میں منعقد کروانے، امتحانات میں مجموعی بدانتظامی اور بے قاعدگیوں پر میٹرک بورڈ افسران سے پوچھ گچھ کی ۔ وزیر جامعات محمد علی ملکانی نے کہا کہ پرائیوٹ سینٹرز میں بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جو کہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ چھوٹے چھوٹے پرائیویٹ سینٹرز میں ڈیکوریشن کی کرسیاں رکھی گئیں آپ بتائیں کہ ان پر کوئی اسٹوڈنٹ کیسے پیپر لکھ سکتا ہے؟ بورڈز افسران کی کارکردگی مایوس کن ہے، کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ آئندہ برس پرائیوٹ سینٹرز میں امتحانات منعقد نہیں کیے جائیں، تمام امتحانات سرکاری اسکولوں و کالجوں میں کروائے جائیں۔ دونوں امتحانی بورڈز کے بورڈ آف گورنرز (BOGs) کا کتنے عرصے سے اجلاس نہیں ہوا، بورڈ اراکین کی تفصیلات اور ازسر نو تشکیل کی سمری تیار کی جائے۔ وزیر جامعات نے سوال کیا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی طرف سے منظور کی گئی انکوائری رپورٹ پر اب تک عملدرآمد کیوں نہیں ہوا؟ اس وقت کی سیکریٹری تعلیم نے اپنی انکوائری میں بورڈز کے جن افسران کو ہٹانے کی سفارش کی تھی ان تمام افسران کو ہٹاکر رپورٹ پیش کریں۔امتحانات میں غیر شفافیت کی شکایات موصول ہوئی ہیں، جن کی انکوائری کروائیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ مجھے میڈیا کی طرف سے آپ کی پل پل کی رپورٹ ملتی ہے، آپ کے افسران بہت سی بے قاعدگیوں میں ملوث ہیں اب وہ اپنے انجام کے لیے تیار ہو جائیں۔ وزیر جامعات نے سیکریٹری عباس بلوچ کو تمام بورڈز کے اسپیشل آڈٹ کروانے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ انٹر بورڈ چیئرمین کی طرف سے کراچی میں انٹر کے امتحانات یکم جون سے منقعد کرانے کی درخواست کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں