میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فواد چودھری  نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا

فواد چودھری نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۴ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

فواد چودھری نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے سیاست سے وقفہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ میں 9 مئی کے  واقعات کی مذمت کر چکا ہوں، میں نے سیاست سے کچھ وقت کے لیے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور عمران خان سے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔

‏خیال رہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد پی ٹی آئی کے کئی رہنما پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ اس سے قبل شیریں مزاری اور فیاض الحسن چوہان نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی، عامر کیانی اور پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے بھی عمران خان سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین نے گزشتہ دنوں اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنان پر سیاسی وفاداری تبدیل کرنے کے لیے شدید دباؤ ڈالا جا رہا ہے جبکہ انہوں نے آج صبح دعویٰ کیا کہ رہنماؤں کی کنپٹی پر بندوق رکھ کر وفاداری تبدیل کروائی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ فواد چودھری نے عمران خان سے راہیں جدا کرنے کا اعلان تو ٹوئٹر سے کیا مگر  تاحال  اپنے ٹوئٹر ہینڈل کے بینر پر آویزاں عمران خان کی تصویر کو نہیں ہٹایا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں