میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ زراعت سندھ، زرعی ادویات کی دو کمپنیاں بغیر قواعدرجسٹرڈ

محکمہ زراعت سندھ، زرعی ادویات کی دو کمپنیاں بغیر قواعدرجسٹرڈ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی)محکمہ زراعت سندھ، زرعی ادویات کی دو کمپنیوں کو قواعد و ضوابط کے خلاف رجسٹرڈ کرنے کا انکشاف، غیر معیاری پراڈکٹس کی شکایت بھی موجود، اے کے ایس نامی کمپنی کی مارکیٹ میں دو نمبر این پی کھاد کی فراہمی، ایکو فارم کمپنی کے پراڈکٹس بھی غیرمعیاری، تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت کے شعبہ ایگریکلچر ایکسٹینشن کی جانب سے زرعی ادویات کی دو کمپنیوں اے کے ایس (AKS) اور ایکو فارم) ECO Farm) نامی کمپنیوں کو قواعد و ضوابط کے خلاف رجسٹرڈ کرنے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق مذکورہ کمپنیوں کا انفرا مکمل نہیں کیا گیا نہ ہی ان کی وئیر ہائوسز کو چیک کیا گیا، ذرائع کے مطابق پراڈکٹس کی بھی جعلی فٹینس رپورٹ بنا کر کمپنیوں کو لاکھوں روپے رشوت لیکر رجسٹرڈ کیا گیا، ذرائع کے مطابق اے کے ایس نامی کمپنی مارکیٹ میں غیر معیاری این پی نامی کھاد کی فراہمی کر رہی ہے جس کے سینکڑوں شکایت ڈیلرز کے پاس موجود ہیں اور کاشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے جبکہ اکو فام نامی کمپنی کے پراڈکٹس میں ایکٹو زہروں کی بتائی گئی تناسب سے کم تناسب رکھا گیا ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں