میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خزانہ آفس ضلع حیدرآباد کرپشن کا گڑھ بن گیا

خزانہ آفس ضلع حیدرآباد کرپشن کا گڑھ بن گیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز)ضلع خزانہ آفیس حیدرآباد کرپشن کا گڑھ بن گیا، سینکڑوں لیڈی ہیلتھ ورکرز پینشن کیلئے دربدر، رٹائرڈ ہونے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز پینشن نہ ملنے کے باعث ذہنی اذیت کا شکار، افسران نے فائلیں روک دیں، تفصیلات کے مطابق ضلع خزانہ آفیس حیدرآباد کرپشن کا گڑھ بن گئی ہے، رٹائرڈ ہونے والی سینکڑوں لیڈی ہیلتھ ورکرز کئے ماہ دھکے کھانے کے باوجود پینشن و دیگر مراعات سے محروم ہیں، پہلی جولائی 2012ع میں سپریم کورٹ نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو پکا کرنے کا فیصلہ دیا جس کے بعد 10 سال تک سروس کرانے والی کی سروس میچور قرار دی گئی تھی، 30 جون 2022ع کو 10 سال یا اس سے زائد کی سروس پوری کرنی والی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے محکمہ خزانہ حیدرآباد کی آفیس میں پینشن و دیگر مراعات کیلئے کیس جمع کروائے لیکن 6 ماہ سے زیادہ عرصہ گذرنے کے باوجود ضلع خزانہ آفیس کے افسران لیڈی ہیلتھ ورکرز کی پینشن کیس روک کر بیٹھے ہیں جبکہ لاڑکانہ، گھوٹکی، بدین ،دادو، سانگھڑ سمیت دیگر اضلاع میں پینشن کیس حل کردیئے گئے ہیں، پینشن شروع نہ ہونے کے باعث لیڈی ہیلتھ ورکرز دیگر مراعات سے بھی محروم ہیں اور شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں