آسٹریلیا میں دیوہیکل مشروم کی افزائش سے عوام حیران
شیئر کریں
آسٹریلیا میں بارشوں کے موسم کے بعد جنوبی علاقوں میں غیرمعمولی طور پر بڑے مشروم کھِل اٹھے ہیں۔ ماہرین نے انہیں کھانے سے منع کیا ہے کیونکہ اس طرح پیٹ میں درد اور معدے کے دیگر عارضے لاحق ہوسکتے ہیں۔انہیں عام طور پر بلوٹیلس کہا جاتا ہے جو Phlebopus marginatus کے حیاتیاتی نام سے مشہور ہیں۔ اگرچہ ان کی افزائش عام نہیں لیکن گزشتہ چند برس میں برسات کے بعد ان کے اگنے میں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ خودروپودے کی طرح پھوٹ پڑنے والے مشرومز پر ماہرین بھی تحقیق کررہے ہیں۔مقامی افراد نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک مقام پر بہت سے مشروم اگ آئے ہیں جن میں سے کئی ایک کا گھیر ایک میٹر تک وسیع ہے۔آسٹریلیا میں اس وقت موسمِ خزاں ہے اور بارشوں کی بھرمار ہے۔ اس موسم میں مٹی کا درجہ حرارت سرد ہوجاتا ہے اور نمی بڑھنے سے نارنجی مائل بھورے مشروم بہت تیزی سے پروان چڑھتے ہیں۔