حقیقی آزادی لانگ مارچ ، تحریک انصاف کا کراچی میں نمائش چورنگی پر دھرنا دینے کا فیصلہ
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں حقیقی آزادی لانگ مارچ کیلئے نمائش چورنگی پر دھرنا دینے کا فیصلہ کرلیا ، صورتحال کے مطابق دیگر مقامات بند کرنے کا فیصلہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق حقیقی آزادی لانگ مارچ کے حوالے سے پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں کراچی میں نمائش چورنگی پر دھرنا دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع پی ٹی آئی نے کہا کہ ابتدائی طور پر شہر میں ایک مقام کو بند کیا جائے گا اور صورتحال کے مطابق دیگر مقامات بند کرنے کا فیصلہ ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ احتجاج میں کارکنان کے علاوہ فیملیز کی بھر شرکت ہوگی تاہم قیادت کی ممکنہ گرفتاری اور احتجاج کا پلان بی اور سی بھی ترتیب دیا گیا ہے۔ذرائع نے کہاکہ اسلام آباد لانگ مارچ کی سرگرمیاں براہ راست اسکرین پر دکھائی جائیں گی اور بلال غفار کراچی میں لانگ مارچ کے اجتماع کی قیادت کریں گے۔بلال غفار نے کہا کہ ہمارے دورمیں اسلام آباد میں 5لانگ مارچ آئے جنہیں نہیں روکا گیا، 25 مئی کوعمران خان کالانگ مارچ جمہوری اورجائز ہے ، پاکستان کے عوام رجیم چینج آپریشن کوکسی قیمت پرقبول نہیں کررہے۔پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے کہاکہ لانگ مارچ کیلئے کراچی میں بھی عوامی احتجاج کیا جائے گا، کراچی کے شہری اس انقلاب کا حصہ بننے کیلئے شریک ہوں، مارچ روکنے کی کوشش جمہوریت کاقتل کرنے کے مترادف ہوگا۔