ادارہ ترقیات حیدرآباد،پی ڈی ہائوسنگ کا فرنٹ مین سب انجینئر ٹھیکیداروں سے لاکھوں روپے لیکر غائب
شیئر کریں
ادارہ ترقیات حیدرآباد دیوالیہ، صفائی ستھرائی، فراہمی و نکاس آب سمیت دیگر کام مفلوج، شہر کی حالت خراب، سہیل خان کے تبادلہ کے بعد ڈی جی کا عہدہ خالی، افسران چارج لینے کو تیار نہیں، پی ڈی ہائوسنگ کا فرنٹ مین سب انجینئر ٹھیکیداروں سے لاکھوں روپے وصول کرکے غائب ہوگیا، تفصیلات کے مطابق سابقہ ڈائریکٹر جنرل سہیل خان کی جانب سے کروڑوں روپے کی ادائیگیوں کے ادارہ ترقیات حیدرآباد دیوالیہ ہوگیا ہے، اکائونٹس میں پیسے نہ ہونے کے باعث شہر میں صفائی ستھرائی، فراہمی و نکاس آب سمیت تمام کام مفلوج ہوگئے ہیں، شہر میں جگہ جگہ پر گندگی اور پانی نے شہریوں کا جینا اجیرن کردیا ہے، 18 مئی کو ڈی جی سہیل خان کے تبادلے کے بعد ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ خالی پڑا ہے جبکہ ایم ڈی واسا کا اضافی چارج بھی پی ڈی ہائوسنگ انجم سعید کے پاس ہے، ذرائع کے مطابق ادارے دیوالیہ ہونے اور تنخواہوں کے مسائل کے باعث کوئی بھی افسر ڈی جی کا عہدہ سنبھالنے کو تیار نہیں ہے اور امکانات ہیں کہ ڈی جی کا اضافی چارج کمشنر حیدرآباد کے حوالے کیا جائیگا یا سابقہ ڈی جی غلام محمد قائم خانی کو دوبارہ تعینات کیا جائیگا۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق پی ڈی ہائوسنگ کا فرنٹ مین سب انجینئر سرفراز احمد شیخ ٹھیکیداروں سے ورک آرڈر کے نام پر لاکھوں روپے لیکر غائب ہوگیا، جبکہ آفس کو تالے لگے ہوئے ہیں۔
کسٹم حیدرآباد،انٹیلی جنس کا کارروائیوں کے نام بھاری رشوت لینے کا انکشاف